نیویارک حادثہ، کار کمپنی کے پاکستانی مالک شاہد نامی شخص کے متعلق انکشافات

ملزم کو پاکستان میں قتل کے الزام کا سامنا، 90ء کی دہائی میں امریکا آکر سیاسی پناہ لے لی تھی،برطانوی اخبار

منگل 9 اکتوبر 2018 13:20

نیویارک حادثہ، کار کمپنی کے پاکستانی مالک شاہد نامی شخص کے متعلق انکشافات
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) امریکی شہر نیویارک میں گزشتہ روز پیش آنے والے کار حادثے میں 20افراد کی موت کا سبب بننے والی کار کی کمپنی کے مالک کے بارے میں برطانوی اخبار نے سنسنی خیز دعوے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق ریاست کے گورنر اینڈریو کومو نے شاہد نامی شخص کی کار کمپنی پر پابندی لگا دی ، شاہد کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اسے قتل کے الزام کا سامنا تھا اور اس نے 90ء کی دہائی میں امریکا آکر سیاسی پناہ لے لی تھی۔

شاہد برطانوی پاسپورٹ پر ماسکو اور میکسیکو سے ہوتا ہوا امریکا پہنچا تھا، تاہم 2002ء میں ایف بی آئی نے اسے گرفتار کر لیا تھا ۔2007ء میں شاہد نے نیویارک کی مساجد میں جا کر مشتبہ افراد کی گفتگو ریکارڈ کرنا شروع کی تھی اور دہشت گردی کی سازشیں بے نقاب کرنے کے لیے شاہد کو 96ہزار ڈالر دیے گئے تھے۔نیویارک میں گزشتہ روز ہوئے کار حادثے میں 20 افراد کی موت کا سبب بننے والی کار کمپنی پر ریاست کے گورنر نے پابندی لگا دی ۔