آئی ایم ایف کا بجلی و گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ تشویشناک ہے‘ افتخار بشیر

مہنگی گیس و بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے عالمی مالیاتی فنڈز سے مزیدقرضوں کے عوض بجلی و گیس مہنگی نہ کی جائے ‘صدرگرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن

منگل 9 اکتوبر 2018 13:36

آئی ایم ایف کا بجلی و گیس مہنگی کرنے کا مطالبہ تشویشناک ہے‘ افتخار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات میں آئی ایم ایف سی8ارب ڈالر تک کا قرض لینے کے فیصلہ اور آئی ایم ایف کی طرف سے بجلی و گیس مہنگی کرنے اور اداروں کی نجکاری کے مطالبہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں گیس و بجلی پہلے ہی مہنگی ہے اور مہنگی گیس و بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے جس کے باعث ملکی برآمدات میں کمی سے تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے اور حکومتی زرمبادلہ کے ذخائر کمی کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گرائنڈنگ ملز کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتخار بشیر چو ہدری نے کہا کہ حکومتی معاملات چلانے کیلئے عالمی مزید قرضوں کے عوض بجلی و گیس مہنگی نہ کی جائے کیونکہ اس سے صنعتی شعبہ پر بوجھ پڑے گا اورمہنگی پیداواری لاگت سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی برآمدات مزید کمی کاشکار ہونگی اور تجارتی خسارہ میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی سے حکومت مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا ۔