عابد شیر علی کی والدہ زہرہ بیگم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں

منگل 9 اکتوبر 2018 14:21

عابد شیر علی کی والدہ زہرہ بیگم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی والدہ زہرہ بیگم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔

(جاری ہے)

مرحومہ زہرہ بیگم سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری شیر علی کی اہلیہ تھیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق عابد شیر علی کی والدہ کی وفات دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔مرحومہ زہرہ بیگم سابق وزیراعظم نواز شریف کی فرسٹ کزن بھی تھیں۔