فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کے لئے 2 بحری جہازوں کے سیٹ کی تیاری کی وڈیو جاری

منگل 9 اکتوبر 2018 15:24

فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کے لئے 2 بحری جہازوں کے سیٹ کی تیاری کی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کے لئے مالٹا میں بنائے گئے 2 بحری جہازوں کے سیٹ کی تیاری کی وڈیو جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یش راج فلمز نے ٹویٹر پر فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان ‘‘ کی مالٹا میں عکس بندی کے لئے بنائے گئے 2 بحری جہازوں کے سیٹ کی تیاری کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے لئے ٹیم نے 2بڑے بحری جہازوں کے ڈھانچے کی تعمیر پر بہت محنت کی جن کا وزن 2 لاکھ کلو ہے،ان کی تعمیر میں بین الاقوامی ڈیزائنرز سمیت بحری جہاز بنانے والے ایک ہزار ماہرین شامل تھے اور ان کی تیاری میں ایک سال صرف ہوا ہے۔

فلم کی کہانی 1795ء کے پس منظر پر مبنی ہے جس میں امیتابھ بچن ہندوستان کو برطانوی راج سے آزاد کرانے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ فلم 8 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔