واسا نے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں 10 گھنٹے کمی کر دی،

پانی کا بل 2 ماہ کی بجائے ہر ماہ ادا کرنا پڑے گا ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافے سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائیں گے،سید مصطفی کمال حکومت عوام و پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر پاکستان کے عام شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی دور کرے،چیئرمین پی ایس پی

منگل 9 اکتوبر 2018 16:00

واسا نے شہریوں کو پانی کی فراہمی میں 10 گھنٹے کمی کر دی،
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ سے عوام مہنگائی کے بوجھ تلیدب جائیں گے، نئی حکومت عوام کی فلاح اور بہبود اور روزمرہ زندگی میں بہتر تبدیلی لانے کے میں ناکام ہو گئی ہے۔ پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے ڈالر کی قیمت میں تیزی سے بڑھنے والے اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے باعث مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہو گا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتیں عام شہری کے حصول سے باہر ہو جائیں گی۔

ایسے میں عوام پہلے ہی گیس اور بجلی کے بلوں میں اضافہ کے بوجھ تلیپسے جا رہے ہیں۔اس مہنگائی کا سب سے زیادہ اثر پاکستان کے غریب عوام پر براہ راست پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی ڈالر کیمقابلے میں تیزی سے بے قدری کے باعث مالیاتی خسارہ یعنی غیرملکی قرضوں کے مالیت اور ادائیگی میں عدم توازن بڑھ جائے گا اور تجارتی خسارہ یکسر بڑھ کر ملکی برآمدات پر برا اثر ڈالے گا۔

(جاری ہے)

ملک میں سیاسی بے چینی و عدم استحکام اور عدم برداشت کے باعث سب سے بڑا دھچکا معیشت پر پڑ رہا ہے لہذا ضرورت اس بات کی ہے کہ ملک میں سیاسی گرما گرمی کے ماحول کو فی الفور مفاہمت کی جانب گامزن کیا جائے تاکہ تجارت اور کاروبار کرنے والوں کو پرامن سیاسی، معاشی اور مالیاتی ماحول میسر آ سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ حالات ملک میں سرمایہ کاری اور کاروبار کیلئے قطعی غیرمناسب ہیں اور موجودہ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ آئی ایم ایف سے قرضے کے حصول سمیت تمام معاملات پر عوام و پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر پاکستان کے عام شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی دور کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں معاشی ایمرجنسی نافذ کی جائے۔