افغان حکومت اور طالبان مذاکرات کیلئے ٹیم تشکیل دیں،زلمے خلیل زاد

جنگ مشکل ہے لیکن امن بھی آسان نہیں ہے،مریکی حکومت کی جامع ٹیم کی سربراہی کر رہاہوں،میڈیا سے بات چیت

منگل 9 اکتوبر 2018 16:02

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان عمل زلمے خلیل زاد نے افغانستان کی حکومت اور طالبان کو مذاکرات کے لیے ٹیم تشکیل دینے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ جنگ مشکل ہے لیکن امن بھی آسان نہیں ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے زلمے خلیل زاد نے کہا کہ جنگ مشکل ہے لیکن امن بھی آسان نہیں ہے، طالبان اور افغان حکومت امن مذاکرات کے لیے ایک بااختیار ٹیم بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے شیڈول اور ایجنڈے کی تفصیل بیان نہیں، زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ وہ امریکی حکومت کی جامع ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں۔انہوںنے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ، پینٹاگون، وہائٹ ہاوس اور دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کے ارکان بھی شامل ہیں۔دس روزہ دورے میں زلمے خلیل زاد کابل کے بعد اسلام آباد، دوہا، متحدہ عرب امارات اور ریاض کا دورہ کریں گے۔