طلال چوہدری کی توہین عدالت میں سزا کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل مسترد
منگل 9 اکتوبر 2018 16:07
(جاری ہے)
چیف جسٹس نے کامران مرتضیٰ سے استفسار کیا کہ یہ بچہ ہے ابھی اس پر وکیل نے کہا کہ آپ کے سامنے سب بچے ہیں، چیف جسٹس نے کہاکہ کیا اپنے والدین کیلئے ایسے الفاظ بولتے ہیں۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ طلال چوہدری نے آج تک معافی نہیں مانگی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے طلال چوہدری کے وکیل سے استفسار کیا کہ کن لوگوں کو یہ پی سی او کے بت کہہ رہے ہیں، طلال چودھری کیا بت شکن ہی ہم یہاں بے انصافی کر رہے ہیں کیا چیف جسٹس نے کہاکہ جو لوگ اس جلسے میں ساری باتیں سن رہے تھے ان کو بھی نوٹس جاری کرتے ہیں، میاں نواز شریف کو مخاطب ہو کر طلال چوہدری بولتا رہا، نواز شریف نے بھی عدلیہ کے خلاف بات کرنے پر طلال چوہدری کو نہیں روکا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلال چوہدری لے کر آؤ ان میاں صاحب کو جن کو آپ مخاطب کرتے رہے، بلائیں میاں صاحب کو آکر نکالیں پی سی او ججز کو، کیا وہ ہمیں نکال سکتے ہیں کس بت کو نکالنے کی بات کی تھی آپ نی چیف جسٹس کے اظہار برہمی پر طلال چوہدری نے کہا کہ سر ہم علامتی طور پر پی سی او کا لفظ استعمال کرتے ہیں اس پر جسٹس اعجاز نے کہا کہ آپ آج بھی معافی مانگنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔عدالت نے طلال چوہدری کی انٹرا کورٹ اپیل مسترد کرتے ہوئے ان کے وکیل کو دلائل دینے کا حکم دیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ میرٹ پر دلائل دیں ہم معافی کی استدعا قبول نہیں کر رہے، طلال نے تو کفر کا فتویٰ لگا دیا، یہ بت ہیں ،ْبے انصاف لوگ ہیں انہیں اٹھا کر عدالت سے باہر پھینکو، اس سے زیادہ عدالت کو اور کیا اسکینڈلائز کیا جاسکتا ہی طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ آپ نے ہمیشہ بڑے پن کا مظاہرہ کیا، آپ نے تو نہال ہاشمی کو بھی معاف کردیا۔چیف جسٹس نے وکیل کو ہدایت دی کہ اس پر قانونی بحث کریں جبکہ طلال چوہدری کے وکیل سے سوال کیا کہ ان کے کیرئیر پر کیا فرق پڑے گا کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ یہ 5 سال کے لیے انتخاب نہیں لڑ سکے گا، اس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سزا کے طور پر 5 سال نہ لڑے۔جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ اس نے بھرے مجمع میں عدالت کی توہین کی، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ اس نے کسی ذات کی نہیں ادارے کی توہین کی، بڑے غرور کے ساتھ ساری باتیں کیں۔طلال چوہدری کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ یہ وکالت بھی نہیں کرسکتے اس پر چیف جسٹس نے طلال چوہدری نے سوال کیا کہ کتنے مقدمے لڑے ہیں آپ نی سارے وکالت نامے نکالیں گے آپ کے، طلال چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ میں نے زیادہ مقدمے نہیں لڑے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کعبے کے بت بہت سخت الفاظ تھے، طلال چوہدری کو خود آکر معافی مانگنی چاہیے تھی اور عوام میں جاکر بھی معافی مانگنی چاہیے تھی۔طلال چوہدری نے کہا کہ میں نے کئی ٹاک شوز میں ندامت کا اظہار کیا، اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے ٹاک شوز میں اپنے رویے کو جسٹیفائی کیا، ہم ٹاک شوز کا ریکارڈ بھی منگوائیں گے۔جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیئے کہ ہر چیز کا ایک نتیجہ اور ایک قیمت ہوتی ہے، سیاستدان کو پتا ہوتا ہے کہ اس کی باتوں کا نتیجہ کیا ہے، عدالت نے بہت زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ آپ بیان حلفی جمع کرائیں کہ 5 سال انتخاب نہیں لڑیں گے، اس پر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ایسا نہ کریں۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ فرد جرم میں توہین عدالت کی ساری روداد ہے جبکہ جسٹس سجاد علی شاہ نے استفسار کیا کہ اگر شرمسار تھے تو 342 کا بیان کیوں دیا طلال چوہدری کے وکیل نے کہا کہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیااس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اب بھی مختلف چینلز سے سی ڈیز منگوا لیتے ہیں۔دوران سماعت عدالت میں دوبارہ ویڈیو کلپ چلایا گیا اور چیف جسٹس نے کامران مرتضیٰ سے پوچھا کہ بتائیں کہاں ایڈیٹنگ ہوئی ہی چیف جسٹس نے کہا کہ میاں نواز شریف نے بھی ایسی ہی زبان استعمال کی تھی جس پر ان پر توہین عدالت کا کیس تھا۔کامران مرتضیٰ نے اپنے دلائل میں کہا کہ عمران خان نے بھی سخت زبان استعمال کی تھی اس پر چیف جسٹس نے کہاکہ طلال چوہدری نے تو ہم پر کفر کا فتوی لگا دیا۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.