جدہ: عوام نے ڈیری مصنوعات پر سے مینوفیکچرنگ تاریخ ہٹانے کے فیصلے پر سوال اُٹھا دیئے

عوام نے فیصلے کے پسِ پردہ ڈیری کمپنیوں کے اثر و رسوخ کا شُبہ ظاہر کر دیا

Muhammad Irfan محمد عرفان منگل 9 اکتوبر 2018 16:52

جدہ: عوام نے ڈیری مصنوعات پر سے مینوفیکچرنگ تاریخ ہٹانے کے فیصلے پر ..
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9اکتوبر2018ء) صارفین کے حقوق کے لیے سرگرم ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ ڈیری کمپنیوں نے زائد المیعاد ڈیری مصنوعات پر سے پروڈکشن کی تاریخ ہٹا دی ہے۔ جس میں سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی اجازت بھی شامل ہے۔ ڈیری کمپنیاں گزشتہ چار سال سے فوڈ اتھارٹی سے یہ منوانے میں لگی ہوئی تھیں کہ اُنہیں مصنوعات کی تیاری کی تاریخ کے لیبل ہٹانے کی اجازت دی جائے کیونکہ ان کی کوئی ضرورت نہیں ہے اور پروڈکشن تاریخ درج کرنے سے کمپنیوں کو نقصان ہوتا ہے کیونکہ بہت سے لوگ تاریخ پُرانی ہونے کی وجہ سے سامان لینے سے انکار کر دیتے ہیں۔

آخرکار ان کمپنیوں کی بات مان لی گئی ہے۔ دُوسری جانب ماہرین نے فوڈ اتھارٹی کے اس فیصلے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ صارفین کے مفاد میں نہیں ہے کیونکہ یہ جاننا صارفین کا حق ہے کہ کوئی پراڈکٹ کبھی تیار کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

معاشی ماہر عبدالعزیز الُخدیری نے فوڈ اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کر کے کمپنیوں کو دوبارہ سے اس بات کا پابند کرے کہ وہ اپنی تمام ڈیری مصنوعات پر تیاری کی تاریخ درج کریں۔

الُخدیری کے مطابق اگر مارکیٹ سے کوئی ڈیری پراڈکٹ کمپنی کو واپس کر دی جاتی ہے تو اس کی سزا صارفین کو دینا اچھی بات نہیں ہے۔ یہ سراسر ڈیری کمپنیوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ مارکیٹ ڈیمانڈ کا خیال رکھیں اور اتنی ہی مقدار میں مصنوعات تیار کریں تاکہ اشیاء پُرانی ہونے کی باعث مارکیٹ سے واپس نہ ہوں، اور اُنہیں نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ افسوس ناک بات یہ ہے کہ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ لینے سے پہلے عوام سے رائے طلب نہیں کی گئی۔

کیا فوڈ اتھارٹی اس بات کی گارنٹی دے سکتی ہے کہ تمام ڈیری کمپنیاں اپنی مصنوعات کی ٹرانسپورٹیشن اور سٹوریج کے حوالے سے مخصوص معیارات پر عمل درآمد کریں گی۔ بہت ساری ڈیری پراڈکٹس اس وجہ سے جلد خراب ہو جاتی ہیں کیونکہ اُنہیں سٹور کرنے کے حوالے سے مناسب انتظامات نہیں کیے جاتے۔مثال کے طور پر دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کے لیے ایک خاص درجہ حرارت پر رکھنا ضروری ہوتا ہے وگرنہ معاملہ خراب ہو جاتا ہے۔

کچھ جنرل سٹورز والے رات کو دُکان بند کرتے وقت اپنے ریفریجریٹرز بند کر دیتے ہیں اور صبح کے وقت دوبارہ چلا دیتے ہیں جس کے باعث ڈیری پراڈکٹس کے خراب ہونے کا خدشہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ صارفین کے حقوق کے حوالے سے سرگرم عبداللہ ال علی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کمپنیوں کی ڈیری مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیں جو پراڈکٹس پر ایکپسائری تاریخ کا اندراج نہیں کرتیں۔

متعلقہ عنوان :