نیویارک حادثہ، کار کمپنی کے پاکستانی مالک کے متعلق انکشافات

دہشت گردی کی سازشیں بے نقاب کرنے کیلئے شاہد کو 96ہزار ڈالر دیے گئے تھے

منگل 9 اکتوبر 2018 17:43

نیویارک حادثہ، کار کمپنی کے پاکستانی مالک کے متعلق انکشافات
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) امریکی شہر نیویارک میں گزشتہ روز پیش آنے والے کار حادثے میں 20افراد کی موت کا سبب بننے والی کار کی کمپنی کے مالک کے بارے میں برطانوی اخبار نے سنسنی خیز دعوے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانوی اخبار کے مطابق ریاست کے گورنر اینڈریو کومو نے شاہد نامی شخص کی کار کمپنی پر پابندی لگا دی ہے، شاہد کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں اسے قتل کے الزام کا سامنا تھا اور اس نے 90ئ کی دہائی میں امریکا آکر سیاسی پناہ لے لی تھی۔

شاہد برطانوی پاسپورٹ پر ماسکو اور میکسیکو سے ہوتا ہوا امریکا پہنچا تھا، تاہم 2002ئ میں ایف بی آئی نے اسے گرفتار کر لیا تھا۔2007ئ میں شاہد نے نیویارک کی مساجد میں جا کر مشتبہ افراد کی گفتگو ریکارڈ کرنا شروع کی تھی اور دہشت گردی کی سازشیں بے نقاب کرنے کے لیے شاہد کو 96ہزار ڈالر دیے گئے تھے۔نیویارک میں گزشتہ روز ہوئے کار حادثے میں 20 افراد کی موت کا سبب بننے والی کار کمپنی پر ریاست کے گورنر نے پابندی لگا دی ہے…………