کینیڈا کی ریفائنری میں آگ لگنے سے متعدد افراد زخمی

منگل 9 اکتوبر 2018 17:55

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) کینیڈا کی آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جھلس کر متعدد افراد زخمی ہوگئے، تاہم اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ متاثرین کے زخم شدید نوعیت کے نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے صوبے نیو برنسوک کے شہر سینٹ جوہن کی آئل ریفائنری میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ لگ گئی، ریفائنری سے آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے ہیں۔ آگ سے متاثر ہونے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم دھماکوں اور آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔آگ سے متاثہ ہونے والی اس آئل ریفائنری سے یومیہ 3لاکھ 20ہزار بیرل تیل کی پیداوار ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :