Live Updates

مشرف دور کا سیاہ نیب قانون ختم ہونا چاہیے‘نواز شریف

اسٹاک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ،حکومت اور عوام کو ہوش کے ناخن لینا ہوں گے‘ملکی ترقی کیلئے حکومت کو انتقامی سیاست کو رد کرنا ہوگا ‘بد عنوانی میں کسی پاکستانی کو بھی استشنیٰ نہیں ‘شہباز شریف نے انت تھک محنت کی ‘کینسر میں مبتلا ہو نے کے باوجود قومی خدمت جاری رکھی‘ملتان میٹرو میں کرپشن الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی ‘احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت

منگل 9 اکتوبر 2018 18:08

مشرف دور کا سیاہ نیب قانون ختم ہونا چاہیے‘نواز شریف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جیسے اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے اور ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے اس پر ہم سب کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں،اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،نیب سمیت پرویز مشرف دور کے تمام کالے قانون ختم ہونے چاہئیں،ملک کو آگے بڑھانے کیلئے موجودہ حکومت کو انتقامی سیاست کو رد کرنا ہوگا،وزیراعظم عمران خان خود یہ بات بول رہے ہیں کہ نیب اگر میرے دائرہ اختیار میں ہوتی تو 50لوگ مزید گرفتار ہوتے،ایسی باتیں حکومت کو کون بتا رہا ہی ۔

منگل کے روز اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر کوئی بھی پاکستانی نہیں بچ سکتا،امیر ہو یا غریب،جائیداد بیچنے پر مکمل آمدن ظاہر نہیں کرتا،حکومت انتقامی سیاست کر رہی ہے،ہم نے درگزر کرنے کی اچھی روایات ڈالیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے کوئی سیاسی انتقامی کارروائی نہیں کی۔وزیراعظم اور وزراء کے منہ سے خود باتیں نکل رہی ہوں تو اس کو کیا کہا جائے۔ صحافی کی جانب سے سوال پر کہ ڈالر 136 کا ہوگیا کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ اب سب کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جیسے اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے اور ڈالر بڑھ رہا ہے سب کو اس پر ہوش کے ناخن لینے چاہیں یہ ملک پہلے ہی بیٹھ چکا ہے اگر ایسا ہوتار ہا تو مزید بیٹھ جائیگا ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے صبح دیکھی نہ شام ،دن رات کام کیا اور کینسر میں مبتلا ہو گئے مگر انہوں نے محنت اور لگن سے قوم کی خدمت جاری رکھی،شہباز شریف نے اپنی دینتداری پر کسی کو انگلی نہیں اٹھانے دی گئی ،اسطرح کے شخص کیساتھ ایسا سلوک افسوسناک ہے،پاکستانی اور غیر ملکی بھی شہباز شریف کے کام کی تعریف کرتے ہیں ۔ملتان میٹرو منصوبے پر چین کی وضاحت سے ان کے مخالفین اور الزام لگانے والوں کو منہ کی کھانی پڑی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ایک کمپنی کو شہباز شریف نے ٹھیکہ دینا مناسب نہیں سمجھا مگر اسی کمپنی کو خیبرپختونخوا کی حکومت نے ٹھیکہ دیا،کے پی کے حکومت نے ٹھیکہ کیوں دیا ،اس پر تو نیب نے تحقیقات نہیں کی،اگر یہی احتساب ہے تو ایسے احتساب پر افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا جائیگا تو کوئی بھی بچ نہیں سکتا ،نیب کا قانون مشرف کا قانون ہے ،اس لئے ہم اسے ’’کالا‘‘قانون کہتے ہیں،ایسے قوانین نا انصافی اور ظلم کی بنیاد رکھتے ہیں ،ہمارے دور حکومت میں نیب قانون نے اصلاحات ہونی چاہیے تھی اور مشرف کے نیب قوانین کے بعد سوچ بچار کے بعد فیصلہ ہونا چاہیے تھا مگر ایسا نہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی ہم یہی کہیں گے کہ مشرف کے سیاہ نیب قوانین کو ختم ہونا چاہیے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے حکومت میں رہ کر اچھی روایات ڈالی ،کوئی ایک مثال بتا دیں کہ ہم نے کسی سے سیاسی انتقام لیا ہو ،بعض لوگوں پر کیسز تھے پھر بھی ہم نے درگزر سے کام لیا،ملک آگے بڑھانے کیلئے درگز سے کام لینا ہو گا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات