چین پاکستان کو48فوجی ڈرونز فروخت کریگاٍ

منگل 9 اکتوبر 2018 18:12

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) چین پاکستان کو اڑتالیس اعلیٰ ترین فوجی ڈرونز فروخت کریگا ۔ چینی سرکاری اخبار گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ونگ لونگ ٹو مہنگا سٹرائیک اور ملٹی رول پائیدار جاسوسی طیاروں کا یہ نظام جینگدر واٹر کرافٹ انڈسٹریل کمپنی کا تیار کردہ ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈرون طیارے مشترکہ طور پر بھی تیار کئے جائینگے ،چینی ڈرونز کی خریداری کے معاہدے کا اعلان پاکستان ائرفورس کی شیر دل ایرو بیٹک ٹیم اپنے سرکاری فیس بک اکائونٹ پر پہلے ہی کرچکی ہے ،تاہم رپورٹ کے مطابق ابھی اس معاہدے کی قیمت کی لاگت اس کے طے پانے کے وقت یا اس کی فراہمی کی تاریخ بارے کچھ واضح نہیں کیا گیا رپورٹ کے مطابق ائر فورس اکیڈمی ایرو بیٹکس ٹیم اپنے اعلان میں یہ بھی کہہ چکی ہے کہ مستقبل میں پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ اور ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن کی شیگندو وائر کرافٹ انڈسٹریل کمپنی مشترکہ طور پر ڈونز تیار کرینگے رپورٹ کے مطابق شیگندو ائر کرافٹ انڈسٹریل گروپ نے بھی ابھی معاہدے کی تصدیق نہیں کی رپورٹ کے مطابق چین کے ایک فوجی ماہر زہونگ پنگ کا کہنا ہے کہ اگر اس معاہدے کی تصدیق ہوجاتی ہے تو چین کی ڈرونز برآمد کرنے کا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہوگا انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد کو فروغ دیگا اور پاکستان کی ڈرون کی ضروریات کو بخوبی پورا کریگا