صفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے ، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے

منگل 9 اکتوبر 2018 19:00

صفر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) صفرالمظفر 1440ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو محکمہ موسمیات کے ہیڈ آفس کراچی میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میلوڈی میں منعقد ہوگا۔ ملک بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے بعد چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔