Live Updates

لاہور ، فورک لفٹرز معاہدے میں کرپشن کے حوالے سے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

منگل 9 اکتوبر 2018 20:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے فورک لفٹرز معاہدے میں کرپشن کے حوالے سے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس افسران کی جانب سے نجی کمپنی کے ساتھ 25 فورک لفٹرز کرایہ پر چلانے کے معاہدے میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہونے کا نکشاف ہوا اس مد میں نہ صرف نجی کمپنی کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا بالکہ سٹی ٹریفک پولیس افسران نے بھی اس معاہدے میں مالی فوائد حاصل کئے ہیں آئی جی پنجا کی جانب سے لفٹرز کرایہ پر حاصل کرنے کے معاہدے کی انکوائری اور آڈٹ ہونے کے خوف سے چیف ٹریفک آفیسر ملک لیاقت کی جانب سے فوری کرایہ پر حاصل کئے گئے لفٹرز کو کام کرنے سے روکتے ہوئے اسکے ساتھ کئے جانے والے ایگریمنٹ کو کینسل کرنے کا حکم جاری کر دیا تاکہ انکوائری سے نہ صرف بچا جا سکے بلکہ اس میں ملوس سٹی ٹریفک پولیس افسران اہلکاروں کو بھی بچایا جا سکے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات