گورنر پنجاب سے ناروے کے سفیرکی ملاقات

منگل 9 اکتوبر 2018 21:09

گورنر پنجاب سے ناروے کے سفیرکی ملاقات
لاہور۔9اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنر ہائوس لاہور میں ناروے کے سفیر Kjell-Gunnar Eriksnنے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور سمیت خطے میں اًمن و امان کی صورتحال اور دونوں ممالک میں تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہٴ خیال کیا گیا۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ پاکستان اور نارورے کے درمیان خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں جنہیں مزید وسعت دی جائے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان وفود کے تبادلوں سے ایک دو سرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکتا ہے ۔ اُنہوںنے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک طویل جنگ لڑی ہے اور اس حوالے سے پاکستانی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ۔

(جاری ہے)

گورنر نے کہا کہ پاکستان اًمن پسند ملک ہے اور اپنے تمام ہمسایہ ممالک سے برابری کی سطح پر برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے ۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت معیشت کو مضبوط خطوط پر استوار کرنے کے لئے لانگ ٹرم پالیسیاں بنا رہی ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو صحت ، تعلیم اور صاف پانی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ناروے کے سفیر Kjell-Gunnar Eriksn نے کہا کہ ناروے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ ، نوجوانوں کو فنی تربیت دینے اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لئے تعاون کو یقینی بنائے گا ۔اس موقع پر ناروے کے سفیر نے چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی ۔