ُضلعی انتظامیہ کا تجاوزات مافیا کے خلاف کریک ڈائون۔ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے گرد و نواح سے 22 گرفتار

منگل 9 اکتوبر 2018 21:13

پشاور۔09 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) ضلعی انتظامیہ پشاور نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 22 افراد کو تجاوزات قائم کر نے پر گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر پشاور ڈاکٹر عمران حامد شیخ اور ناظم ٹائون تھری محمد علی ارباب کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ٹائون تھری عنایت اللہ خان نے ٹی ایم او میاں انیس الرحمان کے ہمراہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے گرد و نواح میں تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا آغاز کیا۔

اس موقع پر کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقع سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا تھا۔ آپریشن کے دوران دکانوں سے باہر تجاوزات قائم کر نے پر 22 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس موقع پر بات کر تے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان نے کہا کہ ان تجاوزات مافیا کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ ان تجاوزات کی وجہ سے اکثر ٹریفک جام رہتا تھا اور ایمبولنس کو بھی مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں دشواری پیش آتی تھی۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے آج تجاوزت مافیا کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ انھوں نے ٹائون انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دوبارہ تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :