جرمنی اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں کام کرنے کے مواقع موجود ہیں ،ایوجن ولفورتھ

کوسٹل علاقے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے شمسی توانائی اور ونڈ پر کام کرکے مشکل سے لوگوں کو نجات دلائی جاسکتی ہے، خطاب

منگل 9 اکتوبر 2018 21:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) جرمنی کے قونصل جنرل برائے بلوچستان و سندھ ایوجن ولفورتھ (Eugen Wollfarth) نے کہا ہے کہ جرمنی اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں کام کرنے کے مواقع موجود ہیں جس طرح بلوچستان میں مائننگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں اس کے علاوہ کوسٹل ایریا میں فشریز ، کھجور اور لائیو سٹاک کے شعبے میں بہتر طریقے سے کام کیا جاسکتا ہے۔

اس علاقے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے شمسی توانائی اور ونڈ کے حوالے سے کام کرکے لوگوں کو سہولت دی جاسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے دورہ کے موقع پر عہدیداروں اور ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چیمبر کے صدر حاجی جمعہ خان ، سینئر نائب صدر طلعت محمود ملک، نائب صدر محمد ندیم خان، ملک ندیم کاسی، حاجی نعمت اللہ نورزئی، عبدالباقی کاکڑ، فرحان خان یوسفزئی، ملک سہیل خان بازئی، میر محمد اکبر مینگل، عبداللہ اچکزئی، حمد اللہ خان ترین، ڈاکٹر محمد ارشاد ، اسد اللہ خان ، ابراہیم یوسفزئی، محمد جاوید رحیم پراچہ، فرحت حسین، چوہدری رفعت علی، خرم پراچہ ، مقبول الٰہی بھٹی ، قاری عبید اللہ درانی ، سلیم رضا ایڈووکیٹ ، بریگیڈیئر (ر) عبدالرزاق بلوچ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جرمن سفیر ایوجن ولفورتھ (Eugen Wollfarth) نے کہا کہ جرمنی کے حکومت پاکستان سے اچھے تعلقات ہیں ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان اور سندھ میں عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں کوسٹل علاقے میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کے لئے شمسی توانائی اور ونڈ پر کام کرکے اس مشکل سے لوگوں کو نجات دلائی جاسکتی ہے اس حوالے سے مذکورہ علاقے میں مختلف مقامات کا جائزہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بزنس کے حوالے سے لوگوں کو ویزے کے حصول کے لئے مختلف سہولیات دے رہے ہیں کچھ شرائط ہیں جنہیں پورا کرنا پڑتا ہے ہم کراچی میں میلہ منعقد کررہے ہیں جس میں بزنس کے بارے میں تمام اشیائ موجود ہوں گی کراچی اسٹاک ایکسچینج کی طرح دوسرے بڑے شہروں میں اس کی سہولت ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین لائیو سٹاک، فشریز اور کھجور کے حوالے سے کام کرنے کے بہتر مواقع موجود ہیں۔

ہمارے لوگ بلوچستان میں مائننگ کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں اس پر کام کرنے کے لئے بات چیت کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے جس طرح چاغی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مائننگ کے شعبے کے ذخائر موجود ہیں اس پر کام کیا جائے گا انہوں نے جرمنی پاکستان فرینڈ شپ سوسائٹی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اس پلیٹ فارم سے لوگوں کو سہولیات میسر ہوں گی انہوں نے کہا کہ طلبائ کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھارہے ہیں جرمنی اعلیٰ تعلیمی اداروں میں اعلیٰ سطح پر اقدامات کررہے ہیں تاکہ اس سلسلے میں جرمن زبان کو ترجیح دی جاسکے انہوں نے کہا کہ میرا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے اور میں تین دن کیلئے کوئٹہ آیا ہوں جہاں پر بلوچستان کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں اور جس طرح تاجر برادری بزنس کمیوٹی اور چیمبر آف کامرس کے لوگوں سے ملاقات کروں اور ان کے تجاویز لیکر دونوں ممالک کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے ان تجاویز کی روشنی میں کام کریں انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں بھی کام کرنے کرنے کے وسیع مواقع موجود ہیں اسی ماہ جرمنی کا بزنس کمیونٹی کا وفد کراچی آرہا ہے جو بلوچستان اور پاکستان کے تاجروں سے ون ٹو ون ملاقات کرے گا ہماری کوشش ہوگی کہ جس کے بعد یہاں سے بزنس کمیونٹی کے لوگوں کو وہاں لے جائیں ایک سوال کے جواب میں جرمن کلچر سینٹر کراچی میں زبان سیکھنے کے مواقع موجود ہیں جہاں پر کوئٹہ اور بلوچستان کے لوگوں کو سہولیات فراہم کرسکتے ہیں اس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف سمال ٹریڈر اور سمال انڈسٹری کے صدر حاجی جمعہ خان نے جرمن سفیر کو شیلڈ پیش کی۔