خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی بائی ایٹریک لیپروسکوپک جراحی ورکشاپ کا انعقاد

منگل 9 اکتوبر 2018 21:34

پشاور۔09 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی(Bariatric Laparoscopic) بائی ایٹریک لیپروسکوپک جراحی ورکشاپ منعقد ہوئی۔ اس کے مہمان خصوصی مشہور کنسلٹنٹ جنرل اور لیپروسکوپی بائی ایٹرک سرجن پروفیسر ڈاکٹر غلام صدیق تھے جنکا تعلق شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد سے ہے اور اٴْنکا شمار دنیا کے مشہور ومعروف سرجنوں میں کیا جاتا ہے۔

میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر روح المقیم سرجیکل ڈی یونٹ کے انچارج اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد زرین جو کہ اس صوبے کے مشہور لیپروسکوپی سرجن جانے جاتے ہیں اس ورکشاپ میں شریک تھے۔شعبہ جراحی ٹرینززکو لیپروسکوپی کی جراحی کے لئے تیار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اس جراحی کا مقصد یہ ہے کہ مریض کو کم تکلیف سے گزارا جائے اور صحت یابی کا عمل جلد ہو سکے۔

(جاری ہے)

اس جراحی میں استعمال ہونے والی تکنیک سے بہتر طور پر بیماری یا متاثرہ حصے کو دیکھ کر اچھے طریقے پر جراحی کی جاتی ہے اور مریض کے جسم پر نشان بھی چھوٹے ہوتے ہیں۔اس ورکشاپ میں سینئر ڈاکٹروں جیسے لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے پروفیسر ڈاکٹر مظہر الدین صادق خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب ، پروفیسر ڈاکٹر قطب عالم اور دیگر دوسرے کنسلٹنٹ اور ٹرینی ڈاکٹرو ں نے شرکت کی۔

کیے جانے والے مختلف جراحی کے کیسس میں سے ایک کیس 35سالہ جوان مریضہ تھی جس کی ’’Sleeve Gastrectomy‘‘ کی گئی جس میں اس کے جسم پر موجود اضافی ماس جس کا ہجم 66.7تھا اس مریضہ کو بلند فشارخون اور ذیا بیطس کی شکایت بھی تھی۔انتہائی باریک سوراخ کے ذریعے پیٹ کا ایک انتہائی بڑا حصہ وزن کم کرنے کے غرض سے ہٹایا گیا۔ مریضہ اب بہتر ہے اور صحت یاب ہورہی ہے۔یہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں اپنے طرز کا ایک منفرد واقعہ ہے جس میں جدید بائی ایٹریک جراحی کی نئی تکنیک اور طریقوں کو جراحی کر کے متعارف کیا گیا۔ڈاکٹر ز رین اور سرجیکل ڈی یونٹ کی ٹیم نے اس ورکشاپ کا انعقاد کیا اس میں کیے جانے والے آپریشن کو براہ راست انٹر نیٹ کے ذریعے وارڈ میں موجود ٹرینی ڈاکٹروں اور دیگر شرکا کو دکھا یا گیا۔

متعلقہ عنوان :