محکمہ صحت لکی مروت نے خسرہ کے خلاف15اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے لئی215ٹیمیں تشکیل دے دیں

منگل 9 اکتوبر 2018 21:42

لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) محکمہ صحت لکی مروت نے خسرہ کے خلاف15اکتوبر سے شروع ہونے والی مہم کے لئی215ٹیمیں تشکیل دے دیں جو9ماہ سی5سال تک کی عمر کی174000بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائیں گی یہ بات ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدوگل نے خصوصی بات چیت کے دوران بتائی انہوں نے کہا کہ 137آئوٹ ریچ،33موبائل اور45فکسڈ ٹیمیں تمام بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف حاصل کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی واضح رہے کہ خسرہ بیماری سے رواں سال ضلع لکی مروت میں پانچ بچے جاں بحق اور کوئی300سے زائد متاثر ہوئے ہیں ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدو گل نے کہا کہ لاپرواہی برتنے کی صورت میں خسرہ بچوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے والدین کو چاہیے کہ وہ محکمہ صحت کے ویکسی نیٹرز سے مکمل تعاون کریں اور بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوائیں تاکہ وہ موذی بیماری سے محفوظ ہوں انہوں نے بلدیاتی ممبران اور علما کرام پر زور دیا کہ وہ خسرہ کے خلاف 12روزہ مہم کامیاب بنانے میں تعاون کریں اور والدین کو قائل کریں کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔