ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی میں ڈرپ آبپا شی کے نظام کا آغاز

سی ای او مس فریدایا ہان ڈوپلن کی سربراہی میں نیسلے وفد نے ویٹرنری یونیورسٹی کے راوی کیمپس پتو کی کا دورہ کیا

منگل 9 اکتوبر 2018 21:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو رکے راوی کیمپس پتو کی میں صاف پا نی کو محفوظ کر نے کے حوالے سے گذشتہ روز نیسلے پاکستان کی فنڈ نگ سے ایگریکلچر وا ٹر ایفیشنسی پراجیکٹ کے زیر اہتمام ڈرپ آبپا شی کے نظام کا آ غاز کیا گیا ۔سی ای او نیسلے مس فریدا ڈوپلن نے وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا اور نیسلے پاکستان سے آئے وفد کے ہمراہ پرا جیکٹ تختی کی نقاب پو شی کر کہ اور نئے پو دو ں کو پا نی دیکر افتتا ح کیا۔

اُ س مو قع پر مس فریداڈوپلن سمیت نیسلے وفد کے تمام ممبران نے اپنے نا مو ں سے منسوب آم کے پودے بھی لگا ئے۔ ویٹرنری یونیورسٹی کے زر عی آفیسر جمشید احمد نے شر کا کو بتا یا کہ ڈرپ ایریگیشن سسٹم کے زریعے با غات کو سیراب کر کے سا لا نہ پندرہ ملین لیٹر پا نی کو بچا یا جا سکتا ہے اور پینتا لیس منٹس کے مختصروقت میں سات ایکڑ رقبے کو سیراب کیا جا سکتا ہے نیز نہر کے پا نی کو بھی آبپا شی کے لیئے استعمال کیا جا سکتا ہے اور پا نی میں کھارے پن کو بھی اسی نظام کے زریعے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

وفد نے ڈاکٹر پا شا کے ہمراہ راوی کیمپس پتو کی کے سینٹر ل لیبا رٹر ی کمپلیکس میں مو جود مختلف لیبا رٹر یو ں جن میں اینیمل نیو ٹریشن لیب،ڈائگا نو سٹک لیب،جنیٹکس اینڈ جنو مکس لیب،لیدر اینڈ فائبر لیب،فیڈ کیمسٹر ی لیب ،میٹ ٹیکنا لو جی لیب،فیڈ ہا ئی جین اینڈ سیفٹی لیب،فو ڈ ما ئکرو سٹر کچر لیب،با ئیو امیجنگ لیب اور ان وٹرو ایمبر یو پرو ڈکشن لیب کا دورہ کیا۔

قبل ازیںوائس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے نیسلے وفد کو یو نیور سٹی کے مختلف تعلیمی ، تحقیقی ، تر قیا تی پراجیکٹس، ٹریننگ پروگراموں نیزچھوٹے مویشی پال حضرات کے چھو ٹے بڑ ے جانوروں کے علاج معا لجے کے لیئے کلینکل سہو لیات،نیشنل انٹر نیشنل لنکجز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔پروفیسر پا شا نے مزید کہا کہ یونیورسٹی اپلا ئیڈ ریسر چ پر خصو صی توجہ دے رہی ہے اوریونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران نے نیشنل اور انٹر نیشنل فنڈنگ ایجنسیو ں سے 1261 ملین کے تحقیقی پراجیکٹس بھی جیتے ہیں۔

اُنہو ں نے کہا کہ یونیورسٹی نے اپنے معیار تعلیم کی بدو لت کیو ایس،ٹا ئمز ہا ئیر ایجو کیشن ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ اور ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد کی رینکنگ میں نما یا ں پو زیشنیں بھی حا صل کیں ہیں۔ نیسلے وفد مس فریداڈوپلن سمیت ہیڈ آف کارپو ریٹ افیئروقار احمد، ہیڈ آف ٹیکنیکل امر ریحان،ہیڈ آف ایگری سروسزعدیل عا لی،کارپو ریٹ ریگو لیٹری اینڈ سا ئنٹیفک افیئر منیجر ڈاکٹر فر حت جمیل، ڈیری ڈو یلپمنٹ منیجرسہیل سرور،سپلا ئر ڈویژ ن اینڈ سسٹین ایبل ایگری منیجر محبو ب الٰہی، سسٹین ایبل ایگریکلچرسپیشلسٹ اللہ بخش،اسسٹنٹ مینیجر کارپو ریٹ ریگو لیٹری اینڈ سا ئنٹیفک افئیرمیاں مٹھا اور پبلک افئیر مینیجر عا تیکا میر خان پر مشتمل تھا ۔

متعلقہ عنوان :