ضلع انتظامیہ کوہاٹ کا نجی ہسپتالوں ،کلینکس اور لیبارٹریوں کے خلاف کریک ڈاؤن

منگل 9 اکتوبر 2018 21:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز طاہر علی اورعباس آفریدی نے پرائیویٹ ہسپتالوں ،عطائی ڈاکٹروں اور نیم حکیموں کے خلاف کارروائی کی جبکہ سرکاری ہسپتال میں طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا ۔تفصیلات کے مطابق طاہر علی نے منگل بی بی ،میروزئی، کالج ٹاؤن اور کے ڈی اے میں ہیلتھ کیئر کمیشن کے حکام کے ہمراہ نجی ہسپتالوں اور عطائی ڈاکٹر وں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گلی محلوں میں قائم متعدد کلینکس ولیبارٹریوں کو سیل کردیا۔

(جاری ہے)

طاہر علی نے تمام مالکان کے کیسز مزید کارروائی کے لئے ہیلتھ کئیر کمیشن کے حوالے کردئیے۔اس موقع ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کا کہناتھاکہ غیر قانونی کام کرنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جا سکتی خصوصاًً انسانی صحت سے متعلق معاملات کی۔دوسری طرف ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عباس آفریدی نے ڈسڑکٹ ہیلتھ کوارٹر ہسپتال کے ڈی اے کا دورہ کیا اور مختلف وارڈز میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر تمام ڈاکٹرز اور عملہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے موجود اور اپنے روز مرہ کے امور کی انجام دہی میں مصروف عمل تھاجس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیااورطبی عملے کے جذبہ خدمت کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :