ْنوشہرہ کینٹ، شادی شدہ عورت کو حبس بے جا میں رکھنے اور زیادتی کرنے والامرکزی ملزم گرفتار

منگل 9 اکتوبر 2018 22:02

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) نوشہرہ اکوڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی شادی شدہ عورت کو حبس بے جا میں رکھنے اور زیادتی کرنے والامرکزی ملزم گرفتار۔مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق6اکتوبر کو ایک عورت مسماة (س)نے شکیل ارشد صاحب کی عدالت میں بیان دیا کہ ایک ہفتہ قبل احمد سلام ولد بونیر خان اور منور خان ولد میرداد خان ساکنان ترہ لاندی مصری بانڈہ ہمارے گھر آئے۔

میرے سسر کو جعلی نکاح نامہ دکھا کر اپنے ساتھ زبردستی لے جاکر حبس بے جا میں رکھ کر زیادتی کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہداللہ نے اکوڑہ پولیس کو سختی سے ہدایت جاری کئے کہ مذکورہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کی۔اور اپنی پیشہ وارارنہ صلاحیتوں کو منواتے ہوئے مرکزی ملزم احمد سلام کوفوری گرفتار کرلیا۔جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈاکٹر زاہداللہ نے اکوڑہ پولیس کی اس کامیاب کاروائی کو سراہا۔علاقہ مکین اور متاثرین نے پولیس کی کارکردگی پر اظہار اطمینان ظاہر کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ بھر پور تعاون کاعادہ کیا۔