15 اکتو بر سے شروع ہونیوالی خسر ہ بچا ئو مہم میں اپنا فعال کرادر ادا کر وں گا،واثق عباسی

ایسی مہمات عوام الناس کی بھر پور شمولیت کے بغیر پا یہ تکمیل تک نہیں پہنچا ئی جا سکتی،صوبائی رکن اسمبلی

منگل 9 اکتوبر 2018 22:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) رکن صو بائی اسمبلی وا ثق عبا سی نے ایڈیشنل ڈ پٹی کمشنر (جنرل) ملیحہ جمال کے ہمراہ خسرہ سے بچا ئو مہم کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہا کہ عوا می فلا ح کی ایسی مہمات عوام الناس کی بھر پور شمولیت اور تعاون کے بغیر پا یہ تکمیل تک نہیں پہنچا ئی جا سکتی۔ ایسے میں سیا سی کا ر کن ہو نے کی حیثیت سے انہوں نے یقین دہا نی کروا ئی کہ 15 اکتو بر تا 27 اکتو بر جا ری ر ہنے والی اس خسر ہ بچا ئو مہم میں وہ اپنا فعال کرادر ادا کر یں گے اور نہ صر ف خود بلکہ اپنے دو سر ے سیا سی راہنمائوں سے بھی در خوا ست کر یں گے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں کے لوگوں میںاس شعو رکو اجا گر کریں کہ یہ مہم عام عوام کے مفاد میں ہے اور اس میں محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کر تے ہو ئے اپنے بچوں کو اس موذ ی مر ض سے محفو ظ ر کھیںان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس را ولپنڈی میںمحکمہ صحت کی جا نب سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلا س میںچیف ایگز یکٹو آفیسر ہیلتھ اتھا رٹی ڈا کٹرخالد محمود،ڈا کٹر پرو یز فیڈ رل ما نیٹر،ڈا کٹر عظمیٰ حیات ڈ سٹر کٹ ہیلتھ آفیسر، ڈاکٹر مبشر حسین ڈ پٹی ڈی ایچ او،ڈسٹر کٹ آفیسر پا پو لیشن و یلفیئر شیر یں سخن ، سنجیدہ خانم ڈسٹر کٹ سول ڈ یفنس آفیسر، آلا ئیڈ ڈیپارٹمنٹس و یونیسیف کے نما ئندگا ن، ڈ پٹی ڈ سٹر کٹ ہیلتھ آ فیسرز نے بھی شر کت کی اس مو قع پر ڈ سٹر کٹ ہیلتھ آ فیسر ڈا کٹر عظمیٰ حیات نے 15 اکتوبر سے شروع ہو نے والی خسرہ مہم کے انتظامات کے بارے میں بر یفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ اس مہم کے دوران 06 ماہ سی07سال کے تقر یبا آ ٹھ لا کھ بچوں کو خسرہ سے بچائو کے خفا طتی ٹیکہ جات لگانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ ہر ہسپتال میں دو بستر مختص کر نے کے ساتھ ساتھ سات تحصیلوں میں1034 ایمبولینسز اور 1122 ایمر جنسی ٹرا نسپو رٹس کا انتظام کیا گیا ہیاور تمام ٹیموں میں سکلڈپر سنز کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کو کا میا بی سے ہمکنار کر نے کے لئے سیا سی سطح پر اس کو اپنا نے کی ضرورت ہے کیو نکہ ز یادہ تر ہمیں شہر اور پرا ئیو یٹ سکولز میں روکاوٹ کا سا منا کرنا پڑ تا ہے جسکے لئے سیا سیقیادت کو اس مہم میں بھرپور طور پر شر یک کر نے کا لا ئحہ عمل بھی تیار کیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے اپنے علا قے کے لو گوںکے اس بارے میں شکو ک و شہات دور کر کے انہیں فعال کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :