شہدائے کربلا کی یاد میں آرٹس کونسل راولپنڈی میں پروقار تقریب

منگل 9 اکتوبر 2018 22:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) شہدائے کربلا کی یاد میں آرٹس کونسل راولپنڈی میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاکٹر غضنفر مہدی ، علامہ پیر سید اظہار حسین شاہ بخاری، علامہ محمد سلیم حیدر ،علامہ حافظ محمد اقبال رضوی ،مولانا ظہور اللہ قادری، مولانا محمد امین سیالوی، علامہ سید انعام اللہ شاہ،مولانا سید محمو دالحسن نقشبندی اور سبطین رضا لودھی کے علاوہ دیگر مذہبی و سیاسی قومی و سماجی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر متحدہ علماء محاذ پنجاب چیئرمین متحدہ تحریک اسلامی پاکستان آغا نیئر عباس جعفری نے کہا کہ اہل بیت ِپیغمبر کا پیغام امت مسلمہ کے لیے رشدوہدایت کا سرچشمہ ہے اہل بیت اطہار کا کردار اور تعلیمات تمام انسانیت کے لیے نمونہ عمل ہے سیر ت آل رسولﷺ پر عمل پیرا ہو کر نفرت اور شر انگیزی کا خاتمہ اور باہمی اتحاد ممکن ہے نیئر آغا نے کہا کہ واقع کربلا کے بعد امام زین العابدین نے اخلاقیات کے مظاہرے کے ساتھ فلسفہ اخلاقیات کی بھی ایک دنیا آباد کی جس سے انسان اپنے کردار کی بہترین انداز میں تعمیر کر سکتا ہے درباز یزید میں امام سجاد اور جناب زینب نے تاریخی خطبہ دے کر کفر و شرک کے بتوں کو ہمیشہ کے لیے توڑ ڈالا۔

(جاری ہے)

امام سجاد اور جناب زینب نے دربار یزید میں پرچم توحید و رسالت اور حسینیت کو ہمیشہ کے لیے سربلند کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا یہ ہے کہ امت مسلمہ فروحیاختلافات کو بھلا کر روا داری کو برقرار رکھنے کے لیے اسلام و حسینیت کے پیغام کو اجاگر کرنا ہو گا۔