افغانستان میں صوبہ ہلمند میں انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکے میں 8 افغان شہری ہلاک، درجن سے زائد زخمی

ْ شمالی صوبہ جوزجان میں افغان فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 13 افغان فوجی اور 30 طالبان ہلاک ہوگئے

منگل 9 اکتوبر 2018 22:54

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں انتخابی مہم کے دوران خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اٴْڑادیا جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افغان شہری ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے جبکہ شمالی صوبہ جوزجان میں افغان فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 13 افغان فوجی اور 30 طالبان ہلاک ہوگئے۔ سرحد پار سے افغان ذرائع ابلاغ کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق صوبہ ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ میں منگل کے روز اٴْس وقت ایک مبینہ خودکش بمبار نے خود کو دھماکہ سے اٴْڑادیا جب انتخابی اٴْمیدوار صالح محمد اچکزئی کاانتخابی جلسہ ہورہا تھا۔

صوبائی کونسل کے ممبر حاجی عبدالاحد سلطانزئی کے مطابق اس خودکش بم دھماکہ کی زدمیں آکرکم از کم آٹھ افغان شہری جاں بحق جبکہ انتخابی اٴْمیدوارسمیت ایک درجن سے زائد افرادشدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ ایک ہفتہ کے اندر انتخابی جلسوں پر یہ دوسراخودکش بم دھاکہ ہے۔قبل ازیںصوبہ ننگرہار کے ضلع کاما میںا نتخابی اٴْمیدوار ناصر خان مہمند کے انتخابی جلسہ کے دوران خودکش حملہ ہواتھا جسمیں چودہ افغان شہری جاں بحق اور 30 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

۔ دھماکہ کے بارے مین ابھی تک کسی تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم دو روز قبل طالبان نے دھمکی دی تھی کہ وہ انتخابات روکنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔افغان حکام نے ہلمند میں ہونے والے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔دریں اثناء شمالی صوبہ جوزجان کے پولیس سربراہ جنرل فقیر محمدجوزجانی اور صوبائی کونسل کے سربراہ عبدالحئی حیات کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع قوش ٹپہ میںطالبان نے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا جس میں 13 افغان فوجی ہلاک اور20 دیگرزخمی ہوگئے جبکہ جوابی کاروائی میں 30 طالبان حملہ آور ہلاک اور19 دیگر زخمی کردیئے گئے۔