اٹک، آغوش الخدمت جیسے ادارے ملک اور معاشرے کی ضرورت ہیں، مقررین

فلٹریشن پلانٹ،ووکیشنل سنٹرز،آرفن کیئر پروگرام، ہیلتھ سنٹرز،ایمبولینسز سروس اور مواخات پروگرام کے تحت کروڑوں روپے خرچ کر رہے ہیں، ایسا معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں بھکاری نہ ہوں،الخدمت فائونڈیشن کے دفتر کے افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 9 اکتوبر 2018 22:58

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) آغوش الخدمت جیسے ادارے ملک اور معاشرے کی ضرورت ہیں الخدمت ٖفائونڈیشن جماعت اسلامی پاکستان کا فلاحی ادارہ ہے جو ضرورت مند افراد کی ضروریات کو بلا تخصیص پوری کرتا ہے الخدمت فائونڈیشن ملک بھر میں سات اہم شعبہ جات کے تحت عوامی خدمات سر انجام دے رہا ہے ان میں آغوش الخدمت،فلٹریشن پلانٹ،ووکیشنل سنٹرز،آرفن کیئر پروگرام، ہیلتھ سنٹرز،ایمبولینسز سروس اور مواخات پروگرام کے تحت کروڑوں بلکہ اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں اس سے وابسة افراد اپنے کاروبار اور بزنس کی طرح الخدمت کے کام اللہ کی خوشنودی کی خاطر سر انجام دیتے ہیں وطن عزیز پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے بس قیادت کی کمی ہے ان خیالات کا اظہار الخدمت فائونڈیشن کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا قبل ازیں نوبل پلازہ کامرہ روڈ اٹک میں الخدمت فائونڈیشن ضلع اٹک کے دفتر کا افتتاح صدر الخدمت فائونڈیشن پنجاب رائو محمد ظفر نے کیا ان کے ہمراہ نائب صدر پنجاب اکرام الحق سبحانی ، امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک و چیئرمین یونین کونسل شینکہ مولانا جابر علی خان ، سیکرٹری جنرل میاں محمد جنید سابق امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی1اقبال ملک ،صدر الخدمت فائونڈیشن اٹک ڈاکٹر نورحسین ملک،سیکرٹری جنرل سیف اللہ خان نیازی، سابق سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبادت ملک،سابق ای ڈی او ایجوکیشن مرزا بشیر احمد،بشیر احمد چغتائی،خالد محمود، جنرل کونسلرشہاب رفیق ملک،خالد شعیب اور انجینئر محمد قاسم بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن عوام الناس بالخصوص یتامیٰ کی سرپرستی اورضرورت مند افراد کی خدمت کو اپنا فخر اور مان سمجھتی ہے ہم اس ملک میں ایسا معاشرہ قائم کرنا چاہتے ہیں جس میں بھکاری نہ ہوںیتیم کے سر پر دست شفقت رکھنے والاآخرت اور قیامت پر ایمان رکھتا ہے جب کہ یتیم کو دھکے دینے والا آخرت کا منکر ہے اس میں کرپٹ اور لوٹ مار کرنے والے ادارے نہ ہوں بلکہ ضرورت مندوں پر خرچ کرنے والے ہوں ملک میں اسلام اور قرآن کا نظام غالب ہو پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے اسے حقیقی اور دیانت دار ،امانت دار قیادت نہ مل سکیملک کی چھ کروڑ آبادی پینے کے صاف پانی سے محروم ہے الخدمت فائونڈیشن اپنے فلٹریشن پلانٹ سے ایک روپے فی لیٹر پانی مہیا کرتی ہے اس خدمت پر ہمیں اللہ کی رضا مطلوب ہے ہم سیاسی ،علاقائی اور لسانی عصبیت سے بالاتر ہو کر ضرورت مندوں کی خدمت کرتے ہیں الخدمت فائونڈیشن بیس کروڑ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہے عوام کی خدمت دراصل خدمت دین کا ہی کام ہے تقریب سے صدر الخدمت فائونڈیشن پنجاب رائو محمد ظفر ، امیر جماعت اسلامی ضلع اٹک و چیئرمین یونین کونسل شینکہ مولانا جابر علی خان ،صدر الخدمت فائونڈیشن اٹک ڈاکٹر نورحسین ملک اور حامداطہر صدر الخدمت اسلام آباد اور سید تنویر حسین شاہ سینئیر ایڈمنسٹریٹر آغوش الخدمت اٹک نے بھی خطاب کیا ۔