کراچی،لوگوں کو لاپتا اور غائب کر نا بنیادی انسانی حقوق اور قانون کی خلاف ورزی ہے،سینیٹر سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان قانون نافذ کر نے والے اداروں کے ہاتھوں لاپتا ہونے والے فلاحی و سماجی کارکن اعجاز اللہ خان اور دیگر کے گھروں پر جا کر ان کے اہل خانہ اور احباب سے ملاقاتیں کیں
منگل 9 اکتوبر 2018 22:58
(جاری ہے)
سراج الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو لاپتا اور غائب کر نا بنیادی انسانی حقوق اور قانون کی خلاف ورزی ہے ۔
لاپتا ہونے والوں کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے اور تمام شہریوں کے ساتھ قانون کے مطابق برتائو کیا جائے ۔ عمران خان نے حکومت میں آنے سے قبل ملک بھر میں لاپتا افراد کی رہائی اور بازیابی کا وعدہ کیا تھا وہ اپنا وعدہ پورا کریں اور تمام لاپتا افراد کی بازیابی کو یقینی بنائیں ۔ ملاقاتوں میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اظہر اقبال حسن ، امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ،سیکریٹری کراچی عبد الوہاب ، ڈپٹی سیکریٹری راشد قریشی ،سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،مرکزی میڈیا کوآر ڈی نیٹر سرفراز احمد ، سابق ٹائون ناظم گلبرگ فارو ق نعمت اللہ ، ضلع وسطی کے نائب امیر خالد صدیقی ، زون گلبرگ کے کامران سراج و دیگر ذمہ داران اور دوست احباب بھی موجود تھے ۔قبل ازیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ بھی اعجاز اللہ خان اوردیگر کے گھروں پر گئے اور اعجاز اللہ خان کے بیٹے حمزہ اور بھائی فہیم اور دیگر اہل خانہ اور احباب سے ملاقات کی ۔ان کو لاپتا کر نے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ۔ ملاقاتوں میں جماعت اسلامی کراچی کے ڈپٹی سیکریٹری حافظ عبد الواحد شیخ ، ضلع وسطی کے امیر منعم ظفر ، سیکریٹری محمد یوسف اور دیگر بھی موجود تھے ۔#مزید اہم خبریں
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.