ساہیوال،جامعہ فریدیہ میں جانی نقصان سے بچاؤ کیلئے تربیتی ورکشاپ

منگل 9 اکتوبر 2018 23:10

ساہیوال ۔9اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) جامعہ فریدیہ میں حادثات میںہونیوالے جانی نقصان سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے عنوان پر تربیتی ورکشاپ منعقدہوئی، ورکشاپ سے جامعہ فریدیہ کے نائب مہتمم و شیخ الحدیث علامہ ڈاکٹر مفتی محمد مظہر فرید شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جان کا تحفظ اور نقصانات سے بچنے کی تلقین قرآن وحدیث میں واضح طور پر موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ بندہ مومن جب اپنے آپ کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھال لیتا ہے تو پھر غیر مرئی قوتیں بھی انسان کا تحفظ کرتی ہیں،سول ڈیفنس چیف آفیسر حافظ محمد اشتیاق نے کہا کہ حادثہ کا ہونابڑی بات نہیں مگر حادثے کے بعد بے احتیاطی اور لاپرواہی کی وجہ سے جانوں کا ضیاع قابل افسوس ہے،انہوں نے طلبہ کو کسی بھی حادثہ سے نمٹنے کے طریقوں سے تفصیل کے ساتھ آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں پیش آنے والے حادثات مثلا بچے کا بلندی سے گر نا ، ہاتھ کا جل جانا ، کچن میں سلنڈر کا پھٹ جانا وغیرہ کے موقع پر فرسٹ ایڈ کی فراہمی سے ہماری اولیں ترجیح ہونی چاہئے ، انہوں نے آگ بجھانے کے آلات سے متعلق بھی آگاہی فراہم کی ۔