پی ایس ایل کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ مستعفی

منگل 9 اکتوبر 2018 23:40

پی ایس ایل کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ مستعفی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلی کا آغاز ہو گیا، پی ایس ایل کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز اور پروجیکٹ ڈائریکٹر نائلہ بھٹی مستعفی ہو گئیں۔انہوں نے اپنا استعفیٰ بورڈ کو ارسال کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

نائلہ بھٹی نے اپنے مستعفی ہونے کی وجہ اپنی نجی مصروفیات کو قرار دیا ہے۔ پی سی بی نے استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ ان کے لئے نیک نمناں کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔مستقبل قریب میں نجم سیٹھی کے قریب سمجھے جانے والے بورڈ کے کئی اور عہدیداروں کے استعفے آنے کا قوی امکان ہے۔