صحافیوں نے میڈیا کی آزادی کیلئے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں، سید خورشید احمد شاہ

منگل 9 اکتوبر 2018 23:45

صحافیوں نے میڈیا کی آزادی کیلئے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں، سید خورشید ..
سکھر ۔ 9اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ صحافیوں نے میڈیا کی آزادی کیلئے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں،ملکی بقاء و استحکام میڈیا اور آزادی اظہار رائے سے ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سکھر پریس کلب کے سامنے سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے دیئے جانیوالے احتجاجی دھرناسے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مذیدکہا کہ پاکستان پیلز پارٹی سمیت دیگر تمام جماعتیں میڈیا کے ساتھ کھڑی ہیں کسی کو بھی میڈیا کی آزادی پر کسی قسم کے اعلانیہ یا غیر اعلانیہ قدغن سنسر شپ قابل قبول نہیں ہے، پیپلز پارٹی قومی اسمبلی و سینٹ میں میڈیا کی آزادی کے تحفظ کیلئے بھرپور آواز بلند کریگی، صحافیوں کے احتجاجی دھرنا میںپی ایف یو جے کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل لالا اسد پٹھان، سید کمیل حیدر شاہ، ڈپٹی میئر سکھر طارق چوہان، ایس یو جے کے صدر ظہیر خان لودھی، جنر ل سیکرٹری امداد بوذدار، سکھر پریس کلب کے صدر جاوید میمن، جنرل سیکریٹری نصراللہ وسیر، سیفا کے مرکزی رہنماء لالا شہباز پٹھان، سکھرکے صدرمبین خان، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر جاوید گھنیو، سیکریٹری بخش علی، روہڑی پریس کلب کے صدر عبدالجواد عباسی، روہڑی یونین آف جرنلسٹس کے صدر ارشاد ڈنڈن، شکار پور پریس کلب کے صدر عبدالسلام انڑ، شکار پور یو جے کے صدر آغا اسرا ر پٹھان، جنرل سیکریٹری رحیم بخش جمالی، سنگرار پریس کلب کے صدر عبدالخالق منگریو، کندھرا پریس کلب کے عبدالحق جاگیرانی کے علاوہ ایس یو جے کے عہدیدران ممبران صحافیوں ،سکھر ، پنوعاقل، ٹھکراٹو، صالح پٹ روہڑی سمیت دیگر مقامات سے پہنچنے والے میڈیا ورکروں، کے علاوہ پیپلز پارٹی، جے یو آئی، جماعت اسلامی، جمعیت علمائے پاکستان، مسلم لیگ ن سمیت دیگر سیاسی مذہبی جماعتیں،تجارتی سماجی انسانی حقوق کی انجمنیں، ڈسٹرکٹ و ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنوں کے عہدیدران و وکلا ء برادری، اساتذہ، ریلوے پریم یونین ،واپڈا ہائیڈرو یونین کے ورکرز، میونسپل کارپوریشن کی ایسوسی ایشن کے ورکروں ،اقلیتی برادری کے رہنماؤں سمیت دیگر ٹریڈ یونینوں کے کارکنان، سکھر کی سول سوسائٹی تنظیم کے عہدیدران کارکنان سمیت کے شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت اور اظہار خیال کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر منظور کی جانیوالی قرارداد میں میڈیا پر غیراعلانیہ سنسر شپ ،پابندیوں ، اشتہارات کی بندش، میڈیا ہاؤسز سے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں ، صحافیوںکی تنخواہوں کی عدم ادائیگیوں سمیت صحافت و صحافیوں کو درپیش مسائل پر اپنی گہری تشویش اور انتہائی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔