Live Updates

آئی جی پنجاب کی تبدیلی بہت سنجیدہ معاملہ ہے :ڈاکٹر شعیب سڈل

بدھ 10 اکتوبر 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) سابق آئی جی پولیس ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہاہے کہ آئی جی پنجاب طاہر خان کی تبدیلی ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے آئی جی پنجاب کے تبادلے کا حکم دینے والے والوںنے الیکشن کمیشن کے احکامات کو بھی مدنظر نہیں رکھا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شعیب سڈل نے کہا کہ آئی جی پنجاب طاہر خان کو تبدیل کیا جانا غیر عمومی واقعہ ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے کہا جاتا ہے کہ وہ اس بات پر کاربند ہیں کہ پولیس کوغیر سیاسی کرناہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنہوں نے آئی جی پنجاب کے تبادلے کا حکم دیاہے انہوں نے الیکشن کمیشن کے احکامات کو بھی مدنظر نہیں رکھا ، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے قانون میں وجوہات موجود ہیں جن کے مطابق آپ آئی جی کو عہدے کی میعاد مکمل ہونے سے قبل فارغ کرسکتے ہیں ، ان میں ایک ناقص کارکردگی اور دوسرا مس کنڈکٹ ہے لیکن اس کے لئے بھی عدالت میں ثابت کرنا ہوگا اگر اس کو عدالت میں چیلنج کردیا جائے طاہر خان کے معاملے میں کہیں پر بھی یہ دونوں چیزیں ثابت نہیں ہوتیں،ان کا کہنا تھا کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ صبح اٹھیں اور آپ کو آئی جی کی شکل ٹھیک نہ لگے اور آپ کہہ دیں کہ اس کا تبادلہ کردیتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات