بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو ریفرنس میں فریق بننے کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

بدھ 10 اکتوبر 2018 00:20

اسلام آباد ۔ 9 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو ریفرنس میں فریق بننے کے لئے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کواس حوالے سے دائر درخواست میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو کے نواسے ہیں ،پیلز پارٹی حکومت کے دور میں ان کے والد آصف زرداری نے صدارتی ریفرنس عدالت عظمی کو بھجوایاتھا، کیس میں پہلے بابر اعوان صدرمملکت کے وکیل تھے ، تاہم وکیل اور سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی تبدیلی کے بعد سے ریفرنس کی سماعت نہیں ہوسکی اس لئے وہ ریفرنس بدستور سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اور شہید ذوالفقار علی بھٹو سے انتہائی قریبی تعلق کی بنیاد پر کیس میں فریق بننا میرا حق ہے۔

ہمارے خاندان نے ملک میں جمہوریت کی بقاء واستحکام کے لئے جانیں قربان کردی ہیں۔ اس لئے ذوالفقار علی بھٹو کیس کے حقائق عوام کے سامنے آنے چاہیں استدعا ہے کہ مجھے ریفرنس میں فریق بننے کی اجازت دینے کے ساتھ کیس کو سماعت کے لئے مقرر کیا جائے۔