Live Updates

نیا بلدیاتی نظام موجودہ نظام سے بہترہوگا، تمام یونین کونسلزکو برابری کی بنیاد پر فنڈزدیئے جائیں گے‘ صوبائی وزیر محکمہ بہبودآبادی کرنل (ر) ہاشم ڈوگر

بدھ 10 اکتوبر 2018 11:10

قصور۔10اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر محکمہ بہبود آبادی کرنل (ر)ہاشم ڈوگرنے کہا ہے کہ نیا بلدیاتی نظام موجودہ فرسودہ نظام سے بہترہوگا‘ یونین کونسل کا تفریق شدہ سسٹم ختم ہورہاہے‘ تمام یونین کونسلزکو برابری کی بنیادپر فنڈزدیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

کھڈیاں خاص میں پی ٹی آئی کے ورکرکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چنددن کے اندر 10ارب مالیت کی قیمتی اراضی قبضہ مافیا سے واگزارکروائی اور کسی قسم کی سفارش یا دبائوقبول نہیں کیا‘ پی ٹی آئی کارکن یالیڈران قبضہ مافیا کی سفارش نہیں کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارو ں کا سپیشل آڈٹ کروایاجائے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لائی جائے اور کرپٹ عناصر کیخلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیلوں میں ڈالاجائے گا۔ اس موقع پر سابق وزیرخارجہ سردارآصف احمدعلی‘محکمہ صحت پنجاب کے انسپکشن ایڈوائزر ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی‘ سابق پارلیمانی سیکرٹری سردارمحمدحسین ڈوگر نے بھی خطاب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات