ہیلری کلنٹن کا ملالہ یوسف زئی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

ْملالہ کا انصاف کے لیے پٴْرعزم ہونا پوری دنیا کی لڑکیوں کی آواز کو آگے بڑھانا ہے ،ْہیلری

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:06

ہیلری کلنٹن کا ملالہ یوسف زئی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) ملالہ یوسف زئی کو دہشت گردی کا نشانہ بنے 6 برس بیت چکے ہیں ،ْاس عرصے کے دوران اٴْن کی بہادری اور عزم و ہمت کو سراہتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے سوشل میڈیا پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔گزشتہ روز ہیلری کلنٹن نے انسٹاگرام پر ملالہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 6 برس قبل طالبان نے پاکستان کے شمالی علاقے میں تعلیم حاصل کرنے کو جرم سمجھتے ہوئے ملالہ یوسف زئی پر اٴْس وقت گولی چلائی، جب وہ اسکول جانے کیلئے بس میں سوار ہو رہی تھیں۔

انہوں نے لکھا کہ ملالہ کا انصاف کے لیے پٴْرعزم ہونا پوری دنیا کی لڑکیوں کی آواز کو آگے بڑھانا ہے، جیسا کہ وہ کہہ چکی ہیں کہ اگر ایک آدمی سب کچھ تباہ کرسکتا ہے تو ایک لڑکی سب کچھ کیوں نہیں بدل سکتی واضح رہے کہ ملالہ پر 9 اکتوبر 2012 کو وادی سوات کے علاقے مینگورہ میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے حملہ کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں پہلے پشاور لے جایا گیا اور بعد میں راولپنڈی کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

15 اکتوبر 2012 کو حالت میں بہتری آنے کے بعد ملالہ کو علاج کیلئے برطانیہ منتقل کردیا گیاجس کے بعد سے وہ وہیں مقیم ہیں۔12جولائی 2013 کو ملالہ نے اپنی سالگرہ کے دن اقوام متحدہ میں خطاب کیا اور 2014 میں صرف 17 سال کی عمر میں انہوں نے امن کا نوبیل ایوارڈ حاصل کیا۔اس کے علاوہ ملالہ یوسف زئی مسلسل 3 سال دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل رہ چکی ہیں جبکہ ان کو کینیڈا کی اعزازی شہریت بھی دی جاچکی ہے۔ملالہ کو عالمی سطح پر 40 سے زائد ایوارڈز اور اعزازات سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ملالہ اس وقت لندن کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں وہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچیوں کی تعلیم اور خواتین کے حقوق کیلئے بھی کام کرتی ہیں جس کیلئے ملالہ فنڈز کا قیام عمل میں لایا گیا۔