Live Updates

حالیہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان صوبائی اسمبلی نے (ن) لیگ کو ووٹ دیا ہے ،ْ وزیر اطلاعات

دنیا مطلب کی ہے ،ْتحریک انصاف کے ارکان کے (ن) لیگ کو ووٹ دینے کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں ،ْ چوہدری فواد حسین کی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:06

حالیہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان صوبائی اسمبلی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان صوبائی اسمبلی نے (ن) لیگ کو ووٹ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں چوہدری غلام سرور کے گورنر پنجاب بننے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر تحریک انصاف کے شہزاد وسیم اور مسلم لیگ (ن )کے خواجہ احمد حسان کے درمیان مقابلہ تھا۔

تحریک انصاف کے ڈاکٹر شہزاد وسیم 181 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے ،ْ مسلم لیگ (ن )کے خواجہ احمد حسان کو 169 ووٹ ملے تھے۔سیینیٹ کے الیکشن میں ن لیگ کو توقع سے زیادہ 3 ووٹ ملے جبکہ تحریک انصاف کو 4 ووٹ کم پڑے تھے۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں پنجاب میں پی ٹی آئی کے 12 ارکان صوبائی اسمبلی نے (ن) لیگ کو ووٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی کے پروگرام میں انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کے ارکان کے (ن) لیگ کو ووٹ دینے کی مکمل تحقیقات کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دینے والوں میں پارٹی میں شامل ہونے والے کچھ آزاد ارکان بھی ہوں ،ْدنیا مطلب کی ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کی درخواست پر شہباز شریف کے معاملے پر قومی اسمبلی کا اجلاس 17 اکتوبر کو بلارہے ہیں ،ْ وزیراعظم عمران خان کو شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانیوں کی صرف متحدہ عرب امارات کی 3 ہاؤسنگ کالونیوں میں 10 ہزار جائیدادوں کا پتا لگالیا ہے اور ان کالونیوں میں پاکستانیوں کی جائیداد کی مالیت 9 ارب ڈالر کے قریب ہے، باری سب کی آئیگی۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے جن شرائط پر پیسے مل رہے تھے، ان پر ہم نہیں لے سکتے تھے، ہم نے اپنے اسٹریٹیجک اور اکنامک مفادات کو دیکھا اور نہ چاہتے ہوئے بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات