خسرے سے بچائو کے ٹیکے لگا کر بچوں کو اس مرض سے ہمیشہ کے لئے محفوظ بنائیں‘ ڈاکٹر اسرار اقبال

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:19

مردان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) بی ایچ یو ہاتھیان مردان کے انچارج میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسرار اقبال نے کہا ہے کہ خسرہ ایک موذی مرض ہے لیکن بچوں کو بروقت خسرے کی ٹیکے لگا کر ان سے بچائو ممکن ہے عوام اپنے بچوں کو خسرے سے بچائو کے ٹیکے لگا کر اس مرض سے اپنے بچوں کو ہمیشہ کے لئے محفوظ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی ایچ یو ہاتھیان میں خسرے سے بچائو کے سلسلے میں منعقدہ آگاہی مہم کی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا اس موقع پر ہاتھیان تھری کے ناظم شاکر اللہ ،منتخب کونسلرز اور علاقے کے عمائدین کی بڑی تعداد موجود تھی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں لہٰذا عوام ان سہولیات سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور محکمہ صحت کے اہلکاروں سے خسرہ سے بچائو کے مہم میں تعاون کرے اور اپنے بچوں کو خسرے سے بچائو کے ٹیکے لگوائیں۔

متعلقہ عنوان :