صاف پانی کیس ،

قمر السلام ،وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع ،نیب کو جلد ریفرنس ڈائر کرنے کا حکم

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:34

صاف پانی کیس ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی قمر السلام اور وسیم اجمل کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو جلد ریفرنس ڈائر کرنے کا حکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت میں صاف کمپنی کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت نے قمر السلام اور وسیم اجمل وغیرہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 اکتوبر تک توسیع کر دی جبکہ نیب کو جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم بھی دے دیا۔