علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور صومالیہ کی یونیورسٹی کے مابین تحقیق کے فروغ کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اور سومالیا کی ایک معروف یونیورسٹی کے مابین ’’مخلف مضامین میں تحقیق‘‘ کے فروغ کے لئے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے۔اکیڈمک ریسرچ کے میدان میں دونوں جانب نے باہمی تعاون کے راستے اور ذرائع تلاش کرنے پر اتفاق کیا ۔

(جاری ہے)

معاہدے کی دستاویز پر اپر جبا یونیورسٹی ،ْ صومالیہ کی جانب سے وزٹنگ وائس چانسلر ڈاکٹر یوسو ابراہیم عابدی رحمن نے جبکہ اے آئی او یو کی جانب سے رجسٹرار ڈاکٹر محمد ضیغم قدیرنے دستخط کئے۔

اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے دونوں ادارے مل کر کام کریں گے اور ایک دوسرے کے اقدامات اور کام کرنے کے طریقہ کار سے استفادہ حاصل کریں گے۔ اسلامک سٹڈیز ،ْ عربی زبان سیکھنے اور ٹیچر ایجوکیشن کے میدان میں باہمی مفادات کے مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔