چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ کے زیر صدارت خسرہ مہم کی آگاہی کے حوالے سے اجلاس

بدھ 10 اکتوبر 2018 15:06

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمدگورائیہ کے زیر صدارت خسرہ مہم کی آگاہی کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز انکے آفس میں منعقد ہوا۔ جس میں پروگرام کے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد خالد ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر لائیق احمد چوہدری ‘ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر ثمرہ خرم ‘صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سردار فاخر ایڈووکیٹ ‘یونیسیف کے کنسلٹنٹ محفوظ الرحمن ‘اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر غلام مصطفی ‘صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور ڈاکٹر حفیظ الرحمن ‘صدر پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن قصورڈاکٹر شفیق احمد شیخ ‘صدر پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن قصور سجاد احمد شیخ ‘معززین شہر اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ قصور نے بتایا کہ ضلع میں خسرہ کنٹرول کے حوالے سے 12روزہ خصوصی مہم 15اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے جو 27اکتوبر تک جاری رہے گی ۔ مہم کے دوران 6ماہ سے 7سال تک کے تقریبا 6لاکھ8ہزار 979 بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جائینگے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں مخصوص جگہوں پربچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائینگی ۔والدین اور شہریوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے ضرور لگوائیں اور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :