امریکی وزارت دفاع کے اسلحہ پروگرام کو ہیکرز سے خطرہ ہے،پینٹا گون کا اعتراف

ادارہ کمپیوٹر نیٹ ورکس اور پروگرامز پر بہت زیادہ انحصار کرنے والے سسٹم کو محفوظ بنانے میں ناکام ہوچکا ہے،رپورٹ

بدھ 10 اکتوبر 2018 15:08

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) امریکا میں وفاقی حکومت نے کہاہے کہ امریکی وزارت دفاع کے اسلحہ پروگرام کو سائبر حملوں کا سامنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون اٴْس سسٹم کو محفوظ بنانے میں سٴْست رہا جو کمپیوٹر نیٹ ورکس اور پروگرامز پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی احتساب دفتر کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگون نے اپنے نیٹ ورکس کے محفوظ بنانے پر کام کیا تھا مگر حالیہ عرصے میں اس نے صرف اسلحہ نظام کی سکیورٹی پر توجہ مرکوز کر دی۔

رپورٹ کے مطابق سادہ نوعیت کے آلات اور تکنیک کے ساتھ جانچ کرنے والے افراد بنا انکشاف کے اسلحہ سسٹم پر کنٹرول حاصل کرنے پر قادر تھے۔کمزور پہلوؤں میں اسلحہ چلانے یا اس کے روکے جانے پر قدرت، میزائلوں کے نشانہ بنانے کے اثرات، آکسیجن کی سطح پر گرفت شامل ہے۔رپورٹ میں کمزور پاس ورڈ اور غیر محفوظ رابطوں جیسی مشکلات کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :