صدر مملکت سے نیشنل یونورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلر کی ملاقات

عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر عارف علوی

بدھ 10 اکتوبر 2018 15:09

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ روابط استوار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں نیشنل یونورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے وائس چانسلرسے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وائس چانسلر نے صدر مملکت کو اپنے ادارے بارے بریفنگ دی۔ صدر نے کہاکہ میڈیکل کی تعلیم کی بہتری کے لئے فیکلٹی کا معیار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ صحت کے شعبے میں نیشنل یونورسٹی آف ہیلتھ سائنسز بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔