سوئی ناردن گیس کمپنی کے دفتر میں آتشزد گی کے واقعے کی تحقیقات کا دائرہ وسیع ،جائے وقوعہ سیل

فرانزک ایجنسی کے کرائم سین یونٹ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کیے ،ملازمین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے

بدھ 10 اکتوبر 2018 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) سوئی ناردن گیس کمپنی لاہور ریجنل کے دفتر میں آتشزد گی کے نتیجے میں اہم ریکارڈ جلنے کے بعد تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے جائے حادثہ کو سیل کر دیا گیا اور تفتیشی ٹیموں کے علاوہ کسی بھی شخص کو ہال میں جانے سے بھی روک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے دفتر میں منگل کی رات آتشزد گی کے نتیجے میں اہم ترین شعبہ ڈویلپمنٹ کا ریکاڈ جل گیا تھا تاہم ڈویلپمنٹ ہال میں ہائو سنگ سکیموں اور صنعتی وکمرشل صارفین کا ریکاڈ ،ہال میں کمپنی کے بچھائے گئے گیس نیٹ ورک کا ریکاڈ بچ گیا تھا ۔

پنجاب حکومت کی جانب سے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور فرانزک ایجنسی کے کرائم سین یونٹ کی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے جبکہ ملازمین کے بیانات بھی ریکاڈ کیے گئے۔جس کے بعد جائے حادثہ کو مکمل طور پر سیل کر کے سکیورٹی گارڈ تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔ تفتیشی ٹیموں کے علاوہ کسی بھی شخص کو ہال میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔