کراچی میں سمندری ہوائیں نہ چلنے سے ناگوار بو پھیل گئی،ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

بدھ 10 اکتوبر 2018 15:30

کراچی میں سمندری ہوائیں نہ چلنے سے ناگوار بو پھیل گئی،ڈائریکٹر محکمہ ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) کراچی میں سمندری ہوائوں کے بند ہونے سے ناگوار بو پھیل گئی ۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق سمندری ہوائیں نہ چلنے سے سمندر کے رخ سے آنے والی بو شہر میں پھیل گئی ہے جس سے کراچی کی فضا میں بدبو سی محسوس کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں چلنے سے سمندر کی بو شہر میں نہیں رکتی۔

انہوں نے کہا کہ شام تک صورت حال میں بہتری آنے کا امکان ہے۔ ادھر بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو سے بننے والاکیٹیگری ون کا طوفان لوبان عمان کی جانب بڑھنا شروع ہو گیا، یہ طوفان اتوار تک عمان اور یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات شاہد عباس کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے 1700 کلومیٹر دور ہے۔

متعلقہ عنوان :