فواد چوہدری کا مشاہد اللہ سے معافی مانگنے سے انکار

وزیر صاحب آپ معافی مانگیں ورنہ آپ کو ہاؤس سے باہر کر دوں گا، چئیرمین سینیٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 10 اکتوبر 2018 16:12

فواد چوہدری کا مشاہد اللہ سے معافی مانگنے سے انکار
اسلام آباد (اردو پواائنٹ تازہ ترین اخبار۔10 اکتوبر 2018ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس جاری ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان کے درمیان ایک بار پھر شدید جملوں کا تبادلہ خیال ہوا ہے۔دونوں کے درمیان نوک جھونک جاری ہے۔فواد چوہدری نے کہا کے مشاہد اللہ خان کی فیملی کے 14 افراد پی آئی اے میں ہے۔مشاہداللہ نے سارا خاندان پی آئی میں لگا کر اس کا بیڑہ غرق کردیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ایئر لائنز کو مشاہداللہ نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اب میں کس بات کی معافی مانگو؟ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مشاہداللہ خان صاحب آپ غلط زبان کا استعمال کر رہے ہیں آپ سیاستدان ہیں آپ تشریف رکھیں۔جبکہ چیئرمین سینیٹ نے فواد چوہدری کو کہا کہ آپ وزیر ہیں آپ معذرت کریں والا ورنہ مجھے آپ کو ہاؤس سے باہر کرنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے لیڈر آف دی ہاؤس کو ہدایت کی کہ آپ وفاقی وزیر فواد چوہدری کو سمجھائیں۔فواد چوہدری نے مشاہد اللہ خان سے معذرت کرنے سے انکار کردیا۔خیال رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے مشترکہ پریس کانفرنس کی تھی۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ احتساب کا وعدہ کیا تھا، اوپر سے احتساب شروع کرکے نیچے آئیں گے۔

استحقاق نہ ہونےکےباوجود جہازاستعمال کرنے پر شہبازشریف کو نوٹس ایشوکیا جا رہا ہے۔شہبازشریف نے 35کروڑ روپے جہاز پر خرچ کیے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مشاہد اللہ کے بھائیوں کے خلاف کاروائی ہو گی۔مشاہد اللہ نے اپنےعلاج پر قریبا ایک کروڑ روپے خرچ کیے۔۔ن لیگ کے دور میں مشاہد اللہ کے بھائیوں کی ترقیاں ہوئیں۔مشاہداللہ نے بھائیوں کو کیسے بھرتی کرایا، ترقیاں دلوائیں، انکی تحقیقات کرائیں گے۔اس احتساب کا حقیقی سرمایہ کار اور کاروباری افراد کو فائدہ ہوگا۔ کرپشن کیخلاف کریک ڈاؤن ، بیرونی سرمایہ کاری معاشی پالیسی کے ستون ہیں۔