Live Updates

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہی ہے، صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں جس کے ذریعے کے غریب افراد علاج معالجے ، ادویات ، لیبارٹری ٹیسٹوں کی مفت سہولیات حاصل کر سکیں گے،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد

بدھ 10 اکتوبر 2018 17:09

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب عوام کو صحت کی بنیادی ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سابقہ حکومت نے سوائے سڑکیں بنانے ، توڑنے اور کمیشن کھانے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا جبکہ غریب عوام صحت اور تعلیم کی سہولتوں کیلئے ترس رہے ہیں ہم وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی پر بھر پور توجہ دے رہے ہیں اس ضمن میں صحت کارڈ جاری کیے جارہے ہیں جس کے ذریعے کے غریب علاج معالجے ، ادویات ، لیبارٹری ٹیسٹوں کی مفت سہولیات حاصل کرے گا ۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اسفند یار شہید اٹک کے اچانک دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر یاسمین راشد کے اس اچانک دورے پر ہسپتال میں موجود سینئر و جونیئر ڈاکٹروں حیران رہ گئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر یاسمین نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے شیڈول کے مطابق لاہور جانا تھا لیکن ان کے پاس دو گھنٹے موجود تھے جسے انہوں نے ضائع نہیں کیا۔

اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی پی ٹی آئی سید یاور عباس بخاری ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر اٹک عبدالجبار ، میڈیا پولیٹیکل ایڈوائزر سید عدنان جمیل ، میڈیکل سپرینٹینڈنٹ اٹک محمد اعجاز ، سابق ایم ایس اٹک ڈاکٹر سلطان ، شیخ عمران ، پی ٹی آئی کے سینئر ورکر وحید مراد ، سیدعمران کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے جس بے دردی سے محکمہ صحت میں لوٹ مار مچائی ہے کسی دوسرے شعبہ میں نظر نہیں آتی ۔

انہوں نے کہا کہ ٹھیک ٹھاک حالت میں موجود ہسپتالوں کی توڑ پھوڑ کے ٹھیکے جس کی لاگت اربوں روپے بنتی ہے کو ترجیح دیتے رہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں اور نہ ہی یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی ہے کہ ہمارے پاس سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی انتہائی کمی ہے اور یہ بھی ممکن نہیں کہ ہم ایک ڈاکٹر سے سو فیصد کام لینا شروع کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے میں نے اقتدار سنبھالا ہے 31 ہزار آسامیاں خالی پڑی تھیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ہر وارڈ کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے میٹرنٹی وارڈ میں گئیں اور وہاں کی صورتحال کا جائرہ لیا جہاں انہیں ڈاکٹرز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صرف آج ہی کے دن چار آپریشنز کے ذریعے بچوں کی ولادت ہوئی ہے جس پر انہوں نے ان کی محنت اور ہمت کو داد دی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ ہسپتال کا نقشہ بنا کر بھیجیں تا کہ ہمیں معلوم ہو سکے کہ ہسپتالوں پر کیا خرچ ہو رہا ہے۔

ماضی کی حکومت نے 22 ارب روپے ڈیولپمنٹ کے کام کروائے ان کاموں میں بھی انہوں نے کمیشن کو اپنی اولین ترجیح رکھا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر ہسپتال کے اندر تھیلیسیمیا کا وارڈ بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت انشاء اللہ قبضہ مافیہ کو ختم کر کے دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ وعدہ کر کے جاتی ہوں کہ اٹک کے اس ہسپتال کی جو اہم ضروریات ہیں انہیں ترجیحی بنیادوں پر پوراکروائوں گی۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے سی ای او اٹک عبدالجبار ، ایم ایس محمد اعجاز اور دیگر ڈاکٹروں کی کارکردگی کو سراہا انہوں نے اس موقع پر موجود پی ٹی آئی کے ہر دل عزیز ورکر وحید مراد کو انتہائی اچھے الفاظ میں یاد کیا اور کہا کہ ان کی خدمات نہیں بھلائی جا سکتیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات