خورشید شاہ نے سکھر میں بچے کو انجکشن لگا کر خسرہ مہم کا افتتاح کردیا

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:11

خورشید شاہ نے سکھر میں بچے کو انجکشن لگا کر خسرہ مہم کا افتتاح کردیا
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) سینئر سیاستدا ن پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے سکھر میں بچے کو انجکشن لگا کر خسرہ مہم کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

جی ایم سی میڈیکل کالج میں خورشید شاہ نے خسرہ مہم کے افتتاح کے موقع پر خود بچے کو انجکشن لگایا اور روئی کے بجائے ٹشو سے بچے کا بازو صاف کیا۔خورشید شاہ کے انجکشن لگنے کے بعد بچے نے زار و قطار رونا شروع کر دیا۔اس موقع پر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خسرہ کے خاتمے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا