Live Updates

ْ سردار ایازصادق کا سید خورشید شاہ سے رابطہ ،ْ قومی اسمبلی کے باہر اجلاس میں شرکت کی دعوت

بدھ 10 اکتوبر 2018 18:15

ْ سردار ایازصادق کا سید خورشید شاہ سے رابطہ ،ْ قومی اسمبلی کے باہر اجلاس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما سردار ایاز صادق نے سید خورشید شاہ سے رابطہ کر کے قومی اسمبلی کے باہر اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سردار ایاز صادق نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ سے رابطہ کرکے پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی کے باہر اجلاس میں شرکت کی دعوت جس پر خورشید شاہ نے کہا کہ وہ پارٹی قیادت سے مشورہ کرکے جواب دیں گے ۔واضح رہے کہ اپوزیش لیڈر میاں شہباز شریف کی نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے باہر اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس طلب کیا گیا جس میں شہباز شریف کو رہا کر نے کا مطالبہ کیا گیا ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات