ویرات کوہلی چھوٹے قد سے پریشان ،ْ تقریب میں بھارتی ٹینس کرمن کور کے برابر آنے کیلئے اسٹیج پر رکھی لکڑی کی چوکی پر چڑھ گئے

کوہلی نے فوٹو سیشن کروایا ،ْ تقریب میں موجود دیگر لوگ بھی بھارتی ٹیم کے کپتان کی اس حرکت پر اپنی ہنسی قابو میں نہ کرسکے

بدھ 10 اکتوبر 2018 19:34

ویرات کوہلی چھوٹے قد سے پریشان ،ْ تقریب میں بھارتی ٹینس کرمن کور کے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) بھارتی ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی ایک تقریب کے دوران اپنے چھوٹے قد سے اس قدر پریشان نظر آئے کہ دراز قد بھارتی ٹینس اسٹار کرمن کور کے برابر آنے کیلئے اسٹیج پر رکھی لکڑی کی چوکی پر چڑھ گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوہلی اپنے کھیل کے علاوہ دیگر سوشل سرگرمیوں کی وجہ سے ان دنوں کافی سرخیوں میں رہتے ہیں اور حال ہی میں ایک معروف گھڑی ساز کمپنی کی جانب سے رسٹ واچ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام میں اپنا قد بڑھانے کی خاطر کی جانے والی حرکت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گئے ۔

(جاری ہے)

5فٹ 9 انچ کے بھارتی ٹیم کے 29 سالہ کپتان وراٹ کوہلی پروگرام کے دوران 5فٹ 11 انچ کی 20 سالہ بھارتی ٹینس اسٹار کرمن کور تھانڈی کے برابر اپنا قدکرنے کیلئے اسٹیج پر رکھی لکڑی کی چوکی پر چڑھ گئے اور فوٹو سیشن کروایا۔اس موقع پر اسٹیج پر کوہلی اور کرمن کے علاوہ دیگر اسپورٹس اسٹارز ستنام سنگھ ، عادل بیدی ، شیوانی کٹاریا ، سچکا کمار انگلے ، پنکی رانی اور منوج کمار بھی موجود تھے۔کوہلی اپنی اس حرکت پر فوٹو سیشن کے دوران خود بھی مسکرا تے ہوئے نظر آئے جبکہ وہاں موجود دیگر لوگ بھی بھارتی ٹیم کے کپتان کی اس حرکت پر اپنی ہنسی قابو میں نہ کرسکے۔