جھنگ: کم سن طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار

ملزم انوار الحق کو مزید تفتیش کے لیے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تھانہ رجانہ منتقل کردیا گیا

بدھ 10 اکتوبر 2018 20:34

جھنگ: کم سن طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا استاد گرفتار
جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں ایک کم سن طالبہ کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے استاد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جھنگ کے موضع کلکرائی میں 2 ماہ قبل ایک درسگاہ کے استاد انوار القمر نے 13 سالہ طالبہ سے نازیبا حرکات کیں اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

(جاری ہے)

بعدازاں مذکورہ استاد کا موبائل فون گم ہوگیا اور جسے یہ موبائل فون ملا، اٴْس نے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اًپ لوڈ کردی، جو بعدازاں وائرل ہوگئی۔

وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی ویڈیو دیکھنے کے بعد گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ 'گزشتہ رات میں نے ایک استاد کی جانب سے ایک بچی سے نازیبا حرکات سے متعلق ویڈیو دیکھی، جس کے بعد میری وزارت نے اس کیس کو دیکھا اور مجھے رپورٹ دی'۔