وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خارجہ امور سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو کل بریفنگ دیں گے

بدھ 10 اکتوبر 2018 20:34

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خارجہ امور سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2018ء) نئی حکومت کی خارجہ پالیسی،مختلف ممالک بالخصوص پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لینے کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی خارجہ امور سے متعلق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے جس کا اجلاس کل (جمعرات) پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا۔

(جاری ہے)

وزیرخارجہ اپنے حالیہ دورہ امریکہ کے حوالے سے اور وہاں پر ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں کمیٹی کے ارکان کو بریف کریں گے۔کمیٹی کے اجلاس میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر جلیل عباس جیلانی کو بھی خصوصی دعوت دی گئی ہے۔پاک امریکہ تعلقات کے سلسلے میں قائمہ کمیٹی اپنی سفارشات وزارت خارجہ کو ارسال کرے گی۔سینیٹ منظوری دے گی۔